صیہونی حکومت کے خلاف جوابی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں؛ عبدالمالک الحوثی
شیعیت نیوز: یمن کی انصار اللہ مزاحمتی تحریک کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے کہا ہے۔
کہ صیہونی حکومت کے خلاف جوابی کارروائی کی تیاریاں جاری ہیں۔
یمن کی تحریک انصار اللہ کے سربراہ عبدالمالک الحوثی نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت بالخصوص غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں صیہونی حکومت کی مسلسل جارحیت کے بارے میں اپنے خطاب میں کہا:
صیہونی جارحیت کی غزہ سے کی مغربی کنارے تک توسیع اس بات کا ٹھوس ثبوت ہے کہ صیہونی دشمن کی اصلیت ایک بار پھر ظاہر ہو گئی ہے۔
عبدالمالک الحوثی نے مزید کہا کہ غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے پر اسرائیلی جارحیت امریکہ کی حمایت سے فلسطین میں ایک نئے جنگی منظرنامے کی تیاری کو برملا کرتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایرانی صدر اپنے پہلے غیر ملکی دورے پر عراق جائیں گے
عبد الملک حوثی نے زور دے کر کہا کہ صیہونی حکومت کے جرائم کا ان کی تمام تر جارحیت اور نسل کشی کے ساتھ جاری رہنا بنی نوع انسان کے لیے باعث ذلت ہے۔
انہوں نے غزہ کی پٹی کے شمال میں ایک مسجد میں صیہونی افواج کے ہاتھوں قرآن کریم کی بے حرمتی کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا
کہ جو بھی صہیونی افواج کی طرف سے قرآن مجید کی بے حرمتی پر خاموش یا لاتعلق رہے گا ۔
اس کا کوئی ایمان نہیں اور مقدسات کو نظر انداز کرنے سے ان کی ساکھ، عزت اور ملک کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے ۔
اور یہ ایک خطرناک صورتحال ہے جس پر مسلمانوں کو دوبارہ غور کرنا چاہیے۔







