لبنان

صیہونی فوجی اڈوں پر حزب اللہ کے حملے

حزب اللہ لبنان نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں غاصب صیہونی حکومت کے متعدد فوجی اڈوں پر حملوں کی خبر دی ہے

شیعیت نیوز : خبروں کے مطابق لبنان اسلامی استقامتی تحریک کے مجاہدین نے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام کی حمایت میں صیہونی دشمن کے ہرمون فوجی اڈے پر ڈرون حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کے الراہب فوجی مرکز پر ڈرون حملے کے ساتھ ہی توپوں سے گولہ باری بھی کی ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا ہے کہ اس کے مجاہدین نے صیہونی دشمن کے مسکاوعام فوجی اڈے پر بھی براہ راست حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے بتایا ہے کہ اس کے مجاہدین نے غزہ کے مظلوم فلسطینی عوام اور استقامتی فلسطینی محاذ کی حمایت جاری رکھتے ہوئے، صیہونی فوج کی نئی تشکیل پانے والی ویسٹرن بریگیڈ پر ایک ڈرون طیارے کے ذریعے میزائل سے حملہ کیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اپنے ایک مجاہد کمانڈر ابراہیم حسن فاضل کی شہادت کی خبر بھی دی ہے۔

حزب اللہ کے بیان کے مطابق جہاد کے نام سے مشہور یہ مجاہد کمانڈر صیہونی فوج کے حملے میں زخمی ہو گیا تھا اور زخموں کی شدت کے نتیجے میں درجہ شہادت پر فائز ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ میں ایک اور بھیانک جرم؛ صیہونی فوجیوں نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی

یاد رہے کہ آپریشن طوفان الاقصی کے بعد جب غاصب صیہونی حکومت نے اپنی ناقابل تلافی شکست کا بدلہ فلسطینی عوام سے لینے کے لئے اکتوبر 2023 میں غزہ پر وحشیانہ حملے شروع کئے تو اسی وقت حزب اللہ لبنان نے غزہ پر حملوں کا دباؤ کم کرنے کے لئے مقبوضہ شمالی فلسطین میں صیہونی حکومت کے فوجی اور اسٹریٹیجک اہداف پر حملے شروع کر دیئے تھے جن کا سلسلہ اب تک جاری ہے۔

حزب اللہ لبنان کے حملوں کے نتیجے میں صیہونی فوج کو زبردست جانی اور مالی نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ ان حملوں کے نتیجے میں شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے صنعتی کارخانے بند ہو گئے اور صیہونی کالونیاں ساکنین سے خالی ہو گئی ہیں۔

رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ لبنان کی سرحد کے قریب زیادہ تر صیہونی کالونیوں میں اسرائیلی فوجی رہتے ہیں اور جو تھوڑے بہت صیہونی آباد کار ان کالونیوں میں رہ گئے ہیں وہ دماغی اور نفسیاتی مریض ہو گئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button