پنجاب حکومت نے کچے کے ڈاکوؤں کے سر کی قیمت 50 لاکھ مقرر کر دی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کچے کے خطرناک ترین ڈاکوؤں کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی۔ اسی طرح خطرناک ڈاکو کی گرفتاری پر پچاس لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔ کم خطرناک ڈاکوؤں اور دہشتگردوں کی گرفتاری پر 25 لاکھ روپے انعام مقرر کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل بیٹے سمیت جاں بحق
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی شہادت میں ملوث دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب کے شہر رحیم یار خان کے کچے کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں نے پولیس کی 2 گاڑیوں پر حملہ کر کے 12 پولیس اہلکاروں کو شہید اور 8 کو زخمی کر دیا تھا۔







