ایران کا جواب صیہونی حکومت کو پچھتانے پر مجبور کردینے والا ہوگا، امیرسعید ایروانی

22 اگست, 2024 19:05

شیعیت نیوز : اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر نے کہا ہے کہ صیہونی جارحیت اور تہران میں حماس کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے قتل کا ایران کی جانب سے دیا جانے والا جواب بہت زیادہ مبہوت کرنے والا ہوگا۔ امیر سعید ایروانی نے ایک ٹی وی انٹرویو میں اس سوال کے جواب میں کہ کیا ایران اس لئے اسرائیل پر حملے سے گریز کر رہا ہے کہ جنگ بندی کے مذاکرات جاری ہیں؟ کہا کہ ایران کے جواب کے وقت کا تعین بہت دقت کے ساتھ اور سوچ سمجھ کر کیا جائے گا اور یہ جوابی حملہ بہت اچانک اور بہت زیادہ مبہوت کر دینے والا ہوگا۔

امیر سعید ایروانی نے اس انٹرویو میں کہا کہ ایران کا جواب ایسا ہوگا کہ جارح کو اس کی دہشت گردی اور ایران کے قومی اقتدارِ اعلیٰ کی خلاف ورزی کی ‎‎سزا مل جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ ایران کا جواب غاصب صیہونی حکومت کو بہت زیادہ پشیمان کرنے والا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل غزہ جنگ بندی کی پیشگی شرط سے دستبردار ہو گیا، حماس

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ جواب کے وقت کا تعین اتنی دقت کے ساتھ ہونا چاہیے کہ غزہ میں ممکنہ جنگ بندی پر اس کے کسی بھی قسم کے ناپسندیدہ اثر کا امکان نہ رہے۔ اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب اور سفیر امیر سعید ایروانی نے منگل کو بھی اس سلسلے میں کہا تھا کہ ایران کے جواب کے دو نتائج یقینی ہوں گے: ایک یہ کہ جارح کو دہشت گردی اور ایران کے قومی اقتدارِ اعلیٰ کی خلاف ورزی کی قرار واقعی سزا ملے گی، اور دوسرا اس سے ایران کی دفاعی اور انسدادی طاقت کی تقویت بھی ہوگی اور صیہونی حکومت کو اس طرح پشیمان کیا جائے گا کہ پھر اس طرح جارحیت کی جرات نہ کرے۔

اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل مندوب نے کہا کہ ایران کا جواب وقت اور حالات کے لحاظ سے ایسا ہوگا جس کا غاصب صیہونی حکومت کو گمان بھی نہیں ہوگا یا کم ترین گمان ہوگا، اور ممکن ہے جب اس کی نگاہیں رڈار اور آسمان پر ہوں تو زمین سے حملہ ہو جائے اور ممکن ہے کہ کئی طرح کے حملے ایک ساتھ کیے جائیں، لیکن جواب ایسا ہوگا جو اس کو پشیمان کرنے کے ساتھ ہی مبہوت بھی کر دے گا۔

11:45 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top