حزب‌الله کا اسرائیلی جاسوسی آلات پر حملہ

22 اگست, 2024 16:15

شیعیت نیوز: لبنان کی اسلامی مزاحمتی تنظیم حزب‌الله نے شمالی مقبوضہ فلسطین میں اسرائیلی فوج کے ایک اڈے اور جاسوسی کے آلات کو نشانہ بنایا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق آج شام (بدھ)، حزب‌الله لبنان نے اعلان کیا ۔

کہ فلسطینی عوام اور مزاحمتی فورسز کی حمایت میں، لبنان کی سرحدی خطوط کے قریب واقع "برکه ریشا” کے فوجی مقام پر نصب جاسوسی کے آلات پر حملہ کیا گیا ہے۔

حزب‌الله نے استعمال کیے گئے ہتھیار کی نوعیت کا دقیق ذکر کیے بغیر صرف اتنا کہا کہ یہ حملہ موزوں ہتھیار کے ذریعے کیا گیا ہے۔

لبنانی اسلامی مزاحمت نے ایک اور بیان میں کہا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے غزہ کی امداد میں مزید رکاوٹیں ڈالی ہیں، اقوام متحدہ کا انتباہ

کہ مقامی وقت کے مطابق شام 6:35 بجے اسرائیلی فوجی اڈے "زرعیت” پر توپ خانے کے ذریعے حملہ کیا گیا ہے۔

حزب‌الله نے گزشتہ دس مہینوں کے دوران شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر 2500 سے زیادہ حملے کیے ہیں۔

لبنانی اسلامی مزاحمت نے اس بات پر زور دیا ہے کہ جب تک اسرائیلی حملے غزہ پر جاری رہیں گے۔

یہ کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

10:05 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top