پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ علی حسنین
مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر و امام جمعہ علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام مظلوم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔
شیعیت نیوز: مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارا موقف واضح ہے کہ فلسطین کی سرزمین فقط فلسطینی عوام کی ہے، جس پر اسرائیل نے قبضہ کیا ہے۔
عالم اسلام کو فلسطین کی مکمل حمایت کرنی چاہئے۔
اپنے جاری کردہ بیان میں علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ فلسطین کے مظلوم عوام پر قابض اسرائیل کا ظلم و ستم جاری ہے۔
اسرائیل ایک عالمی دہشتگرد ہے، جس نے مظلوموں پر بے تحاشا مظالم ڈھائے ہیں۔
گزشتہ دس ماہ کے دوران عالمی اداروں کی بے بسی اور اسرائیل کا ساتھ دینے والے استکبار کی اصلیت واضح ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں : قائد ملت جعفریہ پاکستان کا یزد میں زائرین بس حادثے دکھ کا اظہار
انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں عوام اسرائیل اور صہیونزم کی مذمت کر رہے ہیں۔
جن ممالک میں احتجاج کی توقع نہیں تھیں وہاں بھی لوگ ہزاروں کی تعداد میں فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے نکلے۔
طلباء کی جانب سے فلسطین کے حق میں مظاہرے ہوئے، حتیٰ کہ اسرائیل میں بھی نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے کی خبریں سامنے آئیں۔







