غزہ: اسرائیلی حملے میں صحافی ابراہیم محارب شہید

19 اگست, 2024 13:20

شیعیت نیوز: ابراہیم محارب خان یونس کے علاقے حمد میں اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے۔

اسرائیلی حملے میں خاتون صحافی بھی زخمی ہوئی ہیں، اسرائیلی فوج نے خان یونس میں کوریج کرنے والے صحافیوں پر براہِ راست گولیاں چلائی تھیں، کئی صحافیوں نے اس موقع پر بھاگ کر جانیں بچائیں۔

مختلف علاقوں میں اسرائیلی بم باری سے 25 فلسطینی شہید ہو گئے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے اسرائیلی قافلے پر حملے کی ویڈیو جاری کر دی جس میں متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی، 190 افراد جاں بحق

دوسری جانب اقوامِ متحدہ نے امدادی کارکنوں کے خلاف تشدد کو معمول بنانے کی مذمت کی ہے۔

اقوامِ متحدہ کے انسانی امور کے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے اب تک 280 امدادی کارکنان مارے جا چکے ہیں، امدادی کارکنوں کا قتلِ عام ناقابلِ قبول ہے۔

9:59 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top