اقوام متحدہ: اسرائیل امدادی اداروں کو غزہ میں داخلے سے روک رہا ہے

14 اگست, 2024 13:15

شیعیت نیوز : مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت اقوام متحدہ کے امدادی اداروں کو غزہ میں امدادی سرگرمیوں سے روک رہی ہے۔

ادارے کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق اب تک کئی مرتبہ ادارے کی درخواستیں مسترد کی جا چکی ہیں۔ ادارے کی 85 درخواستوں میں سے فقط 34 کا مثبت جواب دیا گیا ہے۔

ادارے نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت بے بنیاد وجوہات کی بنا پر امدادی درخواستیں مسترد کر رہی ہے جس سے امدادی سرگرمیاں شدید متاثر ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے حوالے سے سلامتی کونسل کا اجلاس منعقد، فوری جنگ بندی کا مطالبہ

جون میں صہیونی حکومت نے بے بنیاد الزامات لگا کر اقوام متحدہ کے امدادی کارکنوں کو غزہ سے بے دخل کیا تھا۔

غزہ میں امدادی سرگرمیوں پر پابندی اور اداروں کو نشانہ بنانے پر صہیونی حکومت پر عالمی سطح پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔

4:45 صبح مارچ 10, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top