مسجد الاقصی کی بے حرمتی، عالم اسلام میں غم و غصہ
شیعیت نیوز: صیہونی آبادکاروں نے اسی طرح مسجد الاقصی کے صحن میں اشتعال انگیز اقدامات بھی انجام دیے۔آج کا یہ حملہ صیہونیوں کے دعوے کے مطابق ہیکل کی تباہی کی نام نہاد برسی کے موقع پر کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے مقبوضہ شہر بیت المقدس میں محکمہ اوقاف اسلامی نے اعلان کیا ہے کہ آج صبح سے اب تک چودہ سو آبادکاروں نے صیہونی پولیس کی پشت پناہی میں مسجد الاقصی پر حملہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران اسرائیل کو براہ راست نشانہ بنائے گا، امریکی میڈیا
صیہونی عناصر مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے اور اسے تباہ کرنے کے درپے ہیں، کیونکہ ان کے دعوے کے مطابق اس مسجد کے نیچے ہیکل واقع ہے اور وہ مسجد الاقصی کی جگہ پر اس ہیکل کو دوبارہ تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔







