چینی وزیر خارجہ نے ایک بار پھر ایران کو حمایت کی یقین دہانی کرائی۔

12 اگست, 2024 19:27

شیعیت نیوز: ایرانی قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے ٹیلیفون پر گفتگو میں چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ تہران میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی ہے۔

چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین ایران کی خودمختاری، سلامتی اور قومی وقار کی حمایت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایران نے اسرائیل پر حملے کا فیصلہ کر لیا

انہوں نے کہا کہ حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کا قتل علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ بنا ہے، اسماعیل ہنیہ کے قتل سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو بھی براہ راست نقصان پہنچا ہے۔

7:17 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top