اہم ترین خبریںپاکستان
زائرین شام میں سفر کریں اور دن میں ریمدان بارڈر پر پہنچیں، ڈی سی گوادر
ڈپٹی کمشنر گوادر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ زائرین سے گزارش ہے کہ سفر رات میں کریں تاکہ صبح وہ ریمدان بارڈر پہنچیں اور ان کی ایمیگریشن باآسانی ہو
شیعیت نیوز : اربعین امام حسینؑ کے موقع پر لاکھوں زائرین پاکستان سے ایران عراق کا سفر کرتے ہیں۔
ریمدان بارڈر سے آج ہی بسوں کی کراسنگ کا عمل جاری ہوا ہے۔
جس پر ڈپٹی کمشنر گوادرحمود الرحمن کا کہنا ہے کہ زائرین شام کو سفر کرکے صبح صبح ریمدان بارڈر پہنچیں تاکہ فورا ان کی ایمیگریشن کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستانی زائرین کے لئے خوشخبری! زیارتی بسیں ریمدان بارڈر سے ایران جا سکیں گی
ریمدان بارڈر پر رات رکنے کی سہولیات مکمل نہیں ہیں، جس کے باعث زائرین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
لہذا زائرین رات کو سفر کریں اور صبح صبح ریمدان بارڈر پہنچیں تاکہ ہر قسم کی دشواری سے بچا جا سکے۔