پاکستانی زائرین کے لئے خوشخبری! زیارتی بسیں ریمدان بارڈر سے ایران جا سکیں گی
پاکستانی زائرین کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی، زائرین کی بسیں اب سے ریمدان بارڈر سے بھی ایران میں داخل ہو سکیں گی
شیعیت نیوز : پاکستان سے سال بھر لاکھوں زائرین ابا عبداللہ زمینی بارڈر عبور کرکے ایران میں داخل ہوتے ہیں۔
پاکستان اور ایران کے مابین دو مقامات پر بارڈر موجود ہیں، ریمدان اور تفتان بارڈر۔
جبکہ گاڑیوں کی کراسنگ کی اجازت و سہولت صرف تفتان بارڈر پر موجود تھی
تمام زائرین جو اپنی بسوں پر ایران میں داخل ہوتے تھے فقط تفتان بارڈر سے ایران داخل ہوتے تھے۔
یہ بھی پڑھیں : زائرین اربعین کا پہلا پاکستانی قافلہ ایران پہنچ گیا
مگر آج تاریخ نے ایک نیا سنہری باب رقم کیا اور پاکستان و ایران کی مشترکہ کوششوں سے زائرین کی پہلی بس ریمدان بارڈر سے ایران میں داخل ہوئی۔
اربعین کے موقع پر جب لاکھوں زائرین ایک وقت پر ایران و عراق کا سفر کرتے ہیں تو پاکستان ایران کا یہ قدم ان زائرین کے لئے سہولیات فراہم کرے گا۔
وقت کی بچت اور پاک فوج پر کانوائے کا بوجھ بہت حد تک کم ہوگا۔
زائرین اب ریمدان بارڈر کی جانب سے ایران میں داخل ہو سکتے ہیں۔