ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ روانہ
شیعیت نیوز: ارنا کے مطابق، قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری آج بدھ کی صبح ایک وفد کے ساتھ او آئی سی کے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے جدہ روانہ ہوگئے۔ یہ ہنگامی اجلاس اسلامی جمہوریہ ایران کی درخواست پر ہو رہا ہے، جو تہران میں غاصب صیہونی حکومت کے بزدلانہ اقدام میں حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد منعقد کیا جا رہا ہے۔
یاد رہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو، جو صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے تہران آئے تھے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے سرکاری مہمان تھے، 31 جولائی کی صبح اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بزدلانہ اور دہشت گردانہ جارحیت میں شہید کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف ممکنہ جنگ میں پاکستان ،ایران کو اسلحہ دے گا۔اسرائیلی اخبار کا دعویٰ
اس واقعے کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران نے اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ کیا تھا۔ اجلاس میں اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ غاصب صیہونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینی عوام کی حمایت کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔







