اربعین حسینی پر ایک لاکھ سے زائد پاکستانی کربلا جائیں گے، ایرانی وزیر

06 اگست, 2024 21:42

شیعیت نیوز : ایرانی وزارت ٹرانسپورٹ و شہرسازی کی اربعین کمیٹی کے سربراہ حسین مذنب سے کہا ہے کہ اس سال اربعین کے موقع پر پاکستان سے ایک لاکھ سے زائد زائرین کی شرکت متوقع ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی زائرین کے لئے سیستان و بلوچستان کے بارڈروں پر بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔

بارڈر پر انتظار گاہ میں توسیع، ائیرکنڈیشنڈ سسٹم اور سائبان کی تنصیب کا کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : علامہ علی اکبر کاظمی کی سابق ضلعی صدر سرگودھا راجہ امجد علی سے ملاقات

انہوں نے تمام حکومتی اداروں کے درمیان روابط اور تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ زائرین کی آمد و رفت کو کسی تعطل کے بغیر بحال رکھنے کے لئے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔

گذشتہ سال اربعین کے موقع پر 80 ہزار سے زائد پاکستانی زائرین میرجاوہ اور ریمدان بارڈر سے داخل ہوکر عراق میں داخل ہوگئے تھے۔

1:39 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top