اہل بیت کے عشق سے سرشار پاکستانی زائرین ایران کے مہمان ہیں، سپاہ پاسداران
شیعیت نیوز : سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی سیستان و بلوچستان کے سربراہ جنرل احمد شفائی نے زاہدین میں پاکستانی زائرین کی خدمت پر مامور اربعین کمیٹی کے اراکین سے ملاقات کے دوران کہا: زائرین حسینی کی خدمت ایران مخصوصا سیستان و بلوچستان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔
زائرین کی خدمت نصیب ہونے پر ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہئے۔
خدمت کا یہ موقع ہمیں مومنین کی دعاؤں کی بدولت ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اس برس حج انتظامات پر خصوصی توجہ دی گئی، علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی
پاکستانی زائرین اہل بیت کے حقیقی عشق سے سرشار ہیں۔
ان کی خدمت کی ہمیں توفیق نصیب ہوئی ہے جو ہمارے لئے اعزاز کی بات ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب زائرین امام حسین علیہ السلام کی خدمت کے لئے اپنی تمام تر توانائیوں کو استعمال کرے گی۔







