اہم ترین خبریںپاکستان کی اہم خبریں

سی ٹی ڈی اہلکاروں کے متواتر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 250 اہلکاروں کا تبادلہ

جن اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں اے ایس آئی،ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں جبکہ تبادلہ کیے جانے والوں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

شیعیت نیوز:سی ٹی ڈی اہلکاروں کے متواتر جرائم پیشہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر 250اہلکاروں کا تبادلہ کردیا گیا ہے۔

تمام اہلکاروں کو سی پیک اسپیشل پروٹیکشن یونٹ بھیج دیا گیا ہے۔

ٹرانسفر ہونے والوں میں سی ٹی ڈی کے مختلف سیلز کے اہلکار شامل ہیں۔

جن اہلکاروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان میں اے ایس آئی،ہیڈ کانسٹیبل اور کانسٹیبل شامل ہیں جبکہ تبادلہ کیے جانے والوں میں خواتین اہلکار بھی شامل ہیں۔

تمام اہلکار طویل عرصے سے سی ٹی ڈی میں تعینات تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی ماہ سے سی ٹی ڈی کے کئی افسران اور اہلکار شارٹ ٹرم کڈنیپنگ سمیت مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے ہیں۔

تاہم حیرت انگیز طور پر بڑے افسران کا تبادلہ نہیں کیا گیا ہے نہ ہی سیلز انچارج کا تبادلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button