اہم ترین خبریںپاکستان

بلتستان یونیورسٹی میں کتوں کی نمائش پر انجمن امامیہ کی شدید مذمت

شیعیت نیوز: انجمن امامیہ بلتستان کے ترجمان کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی ادارے کسی بھی خطے کے لئے نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، بالخصوص یونیورسٹیوں سے ساری قوم کی امیدیں وابستہ ہوتی ہیں۔

یونیورسٹی میں طلباء و طالبات کو جدید علوم کے ساتھ اخلاقیات اور انسان سازی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ مختلف سمینار، کانفرنسز اور کتابوں کی نمائش کے پروگرامز رکھ کر اسٹوڈنٹس کی تعلیم و تربیت کا اہتمام ہوتا ہے۔

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ بلتستان یونیورسٹی طلباء و طالبات کو مغربی یونیورسٹیوں کی طرز پہ برائی اور بے حیائی کی جانب لے کر جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انجمن امامیہ گلگت کے وفد کی شیخ حسن جعفری سے ملاقات

ترجمان کے مطابق مغربی یونیورسٹیوں میں انسانیت کی ہمدردی کی بنیاد پر فلسطین سے اظہار ہمدردی کے لئے پروگرامز ہو رہے ہیں۔

لیکن بلتستان یونیورسٹی میں کتوں کی نمائش کے پروگرامز کے ذریعے نئی نسل کو مغربی طرز زندگی اور فحاشیت اور بے حیائی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

اس ادارے کے اساتذہ کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ ایسے پروگرامز کی روک تھام کے لیے کردار ادا کریں۔

انجمن امامیہ بلتستان تعلیمی ادارے میں کتوں کی نمائش کے پروگرام کے انعقاد پر شدید مذمت کرتی ہے اور حکمرانوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ بلتستان کی اسلامی ثقافت کو پامال کرتے ہوئے ایسے پروگرامز کے انعقاد کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button