پاکستان

شہید رئیسی پوری دنیا میں اتحاد بین المسلمین کے لیے بہت کوشاں تھے، علامہ شبیر میثمی

علامہ شبیر حسن میثمی نے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی و رفقاء کی یاد میں سندھ بوائے اسکاوٹس کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

شیعیت نیوز : مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے سندھ بوائے اسکاوٹس کی جانب سے آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی اور رفقاء کی یاد میں منعقدہ تقریب میں خصوصی شرکت کی اور یاد شہداء پر پھول بھی نچھاور کئے۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکرٹری علامہ جعفر سبحانی و دیگر بھی ہمراہ موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سانحہ امام بارگاہ علی رضا ؑ کو 20 سال بیت گئے، قاتل آزاد کیوں؟

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا : اس وقت عالم اسلام سوگوار ہے، ایک ایسا صدمہ ملا کہ جو اتنی جلدی بھول جانے والا نہیں ہے۔

انہوں نے کہا: آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی پوری دنیا میں اتحاد بین المسلمین کے لیے بہت کوشاں تھے اور کامیاب حکمت عملی کے ساتھ پورے عالم کو ایک پیج پر جمع کرنے کے بہت قریب تھے کہ اچانک داعی جعل کو لبیک کہہ گئے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button