شہید رئیسی کے کام کرنے کا طریقہ حکمرانوں کیلئے نمونہ عمل ہے، مولوی عبد الرحمن

29 مئی, 2024 10:37

شیعیت نیوز : شہر بانہ کے امام جمعہ مولوی عبدالرحمن خدائی نے حجت الاسلام والمسلمین رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا: شہید رئیسی کو "شہید خدمت” کہا جانا چاہئے۔

بانہ شہر کے امام جمعہ نے مزید کہا: شہید حجت الاسلام والمسلمین رئیسی کا ریکارڈ ان کے صدارتی دور میں انتہائی شاندار رہا ہے۔

اس عظیم الشان شہید نے ہمیشہ اور پوری دیانتداری کے ساتھ عوام کی خدمت کی اور کبھی کسی کی حق تلفی نہیں ہونے دی۔

یہ بھی پڑھیں : شہید رئیسی کی غیر ملکی زائرین کیلئے خدمات زبان زد عام ہیں، ڈاکٹر الیاس زاہدی

اس اہلسنت عالم دین نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہا : شہید رئیسی کی روش اور کام کرنے کا طریقہ ملکی حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لئے نمونہ عمل ہونا چاہئے۔

جس نے اپنے آپ کو ایرانی قوم خصوصا کردستان، سیستان اور بلوچستان اور دیگر کم مراعات یافتہ علاقوں کی خدمت کے لئے وقف کر رکھا تھا۔

10:31 صبح مارچ 9, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top