اسرائیل غزہ میں ‘اندھا دھند قتل عام’ کی مہم بند کرے، اقوام متحدہ

14 مئی, 2024 14:46

شیعیت نیوز: یونیسیف کے ترجمان ٹیس انگرام نے امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزہ کے ہسپتالوں بشمول جنوبی شہر رفح میں بچوں کے جسموں پر حملوں کے "خوفناک” اثرات کا مشاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں اس جنگ کے خاتمے اور عام شہریوں بالخصوص بچوں کے اندھا دھند قتل عام کو روکنے کی ضرورت ہے۔”

یہ بھی پڑھیں:امریکہ اور اسرائیل بڑے حملوں کا سامنا کرنے کے لئے تیار رہیں، یمنی فوج کا انتباہ

واضح رہے کہ بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے اداروں کے انتباہ کے باوجود، اسرائیلی فوجیوں نے حال ہی میں غزہ کی لائف لائن، رفح کراسنگ کے فلسطینی حصے کا کنٹرول سنبھال کر شہر پر کارپٹ بمباری شروع کر دی۔

تل ابیب رجیم اب تک کم از کم 35,091 فلسطینیوں کو شہید کر چکی ہے جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں جب کہ 78,827 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

4:14 صبح اپریل 15, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔