پاکستان کی اہم خبریں

جامعہ کراچی میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم

شیعیت نیوز: امریکی و یورپی جامعات میں فلسطینی مسلمانوں کے قتل عام کے خلاف اٹھنے والی آوازوں کی بازگشت پاکستانی جامعات تک بھی پہنچ گئی ہے۔

جامعہ کراچی میں غزہ کے مظلومین کے حق میں ’’دیوار یکجہتی‘‘ قائم کر دی گئی ہے۔

یہ دیوار یکجہتی جامعہ کراچی کی معروف آرٹس لابی میں فلسطین اکیڈمک فورم اور انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے اشتراک سے بنائی گئی ہے۔

جہاں 33 میٹر لمبا بینر آویزاں کیا گیا ہے، جس پر منگل کی صبح سے دستخطی مہم کا آغاز ہو رہا ہے۔

بدھ 15 مئی کو جامعہ کراچی میں فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے میں یکجہتی طلبا واک کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:علامہ مقصود ڈومکی کا ایس یو سی رہنماء علامہ اسد اقبال سے رابطہ

آرٹس لابی میں قائم کی گئی دیوار یکجہتی پر انگریزی زبان میں Wall of solidarity, stop genocide in Palestine, we stand in solidarity with Palestinians سمیت دیگر عبارتیں لکھی ہوئی ہیں، جبکہ جامعہ کراچی کے نشان کے علاوہ پاکستان اور فلسطین کا پرچم بنا ہوا ہے۔

جس پر فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے اساتذہ، طلبا و ملازمین کے دستخط لئے جائیں گے۔

اس پروگرام میں شیخ الجامعہ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں بدھ کو یکجہتی طلبا واک میں جامعہ کراچی کے اساتذہ و طلباء کے علاوہ کالجوں کے اساتذہ و طلباء بھی شریک ہو رہے ہیں ۔

اور اس سلسلے میں سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کو بھی پروگرام میں شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button