اہم ترین خبریںپاکستان

علامہ مقصود ڈومکی کا ایس یو سی رہنماء علامہ اسد اقبال سے رابطہ

شیعیت نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شیعہ علماء کونسل سندھ کے نو منتخب صوبائی صدر علامہ سید اسد اقبال زیدی کو مبارکباد دی۔

علامہ سید اسد اقبال سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شیعہ علماء کونسل کے صوبائی ذمہ داران کی جانب سے آپ پر دوسری مرتبہ اعتماد کا اظہار خوش آئند ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی اور صہیونی ایک سکے کے دو رخ ہیں، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ

اللہ تعالیٰ آپ کو مذہب و ملت اور سندھ کے عوام کی خدمت کی مزید توفیق عطا فرمائے۔

علامہ سید اسد اقبال زیدی نے مبارک باد دینے پر علامہ مقصود علی ڈومکی کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button