مقبوضہ فلسطین

ہالینڈ میں فلسطین کے حامی طلبا پر پولیس کا لاٹھی چارج

ایمسٹرڈیم میں ہالینڈ پولیس کی سیکیورٹی فورسز نے فلسطینی حامی طلباء پر حملہ کیا اور انہیں لاٹھیوں سے مارا۔

شیعیت نیوز : صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف دنیا بھر میں طلباء کے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

اس بار ہالینڈ کی پولیس نے ایمسٹرڈیم میں فلسطینی حامی طلبہ کے کیمپوں کو زبردستی اکھاڑ پھینکا اور طلبہ اور فلسطین کے حامیوں کو مارا پیٹا اور زخمی کیا۔

ایمسٹرڈم یونیورسٹی میں فلسطین کے حامی طلباء نے بینچوں، لکڑی کے تختوں اور اینٹوں سے رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔

انہوں نے آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے پولیس کو کارروائی کرنے سے روکنے کی کوشش کی۔

لیکن پولیس نے ان پر ڈنڈے برسائے اور ان کی کھڑی کردہ رکاوٹوں کو ہٹا دیا۔

جن سینکڑوں مظاہرین کو پولیس نے یونیورسٹی کیمپس سے باہر نکال دیا تھا، انہوں نے آس پاس کی سڑکوں پر نعرے لگائےاور پولیس کو مخاطب کر کے نعرہ لگایا کہ تمہیں شرم آنی چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں : شہداء غزہ کے پاکیزہ لہو نے عالم کو خواب غفلت سے بیدار کر دیا، علامہ مقصود ڈومکی

پولیس نے ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں مظاہرین کے کیمپ پر حملہ کرنے کے لیے بلڈوزر کا استعمال کیا تاکہ غزہ جنگ کے خلاف احتجاج میں لگائے گئے خیموں کو اکھاڑ پھینکا جا سکے۔

منگل کے دن بھی ایمسٹرڈم یونیورسٹی میں متعدد مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی، پولیس نے 169مظاہرین کو گرفتار کر لیا تھا۔

غزہ پٹی پر غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کو سات مہینے ہوچکے ہیں اس دوران عالمی سطح پر صیہونی حکومت کے مظالم کی مذمت اور فلسطینیوں کی حمایت کا سلسلہ جاری رہا اور اب ان کا دائرہ دنیا بھر کی یونیورسٹیوں تک پھیل چکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button