پاکستان

اسلام آباد میں یونیورسٹیز کے طلبا کا فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاجی مظاہرہ

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

شیعیت نیوز : پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت میں یونیورسٹی کے طلبا نے احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف یونیورسٹیز کے طلبا نے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت اور امریکی اور یورپی طلبا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے مظاہرہ کئے۔

اس ریلی میں مختلف طلباء تنظیموں کے اراکین، سیاسی کارکنوں اور اسلام آباد کی مختلف یونیورسٹیز کی اکیڈمک تنظیموں کے اراکین نے شرکت کی اور مظاہرے کے دوران "لبیک یا اقصی اور غزہ کی آزادی” کے نعرے لگائے۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ کے الشفا اسپتال سے ایک اور اجتماعی قبر دریافت

مظاہرین نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا اور امریکی اور یورپی طلبا کے ساتھ بھی اپنی یکجہتی کا اعلان کیا۔

قابل ذکر ہے کہ ان مظاہروں میں فلسطین کے شہر رفح پر جاری حملوں اور صیہونی حکومت کے مظالم کی شدید مذمت کی گئی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button