عراقی کردستان کے سربراہ کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سے ملاقات

06 مئی, 2024 18:31

شیعیت نیوز: رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای سے کچھ ہی دیر پہلے عراقی کردستان کے سربراہ نیچروان بارزانی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔

بارزانی اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ تہران کے دورے پر ہیں۔

عراقی کردستان کے سربراہ نے صدر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حزب اللہ کا اسرائیل پر کیتوشا میزائلوں سے حملہ، بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی

عراق کے کردستان ریجن کے صدر نیچروان بارزانی کے دورہ تہران کو ایک اہم سفارتی ایونٹ کے طور پر عراق کے کرد اور عرب میڈیا میں وسیع پیمانے پر کوریج دی گئی ہے۔

ان ذرائع ابلاغ کی خبریں اور رپورٹیں بتاتی ہیں کہ اسلامی جمہوریہ ایران عراق کے تینوں نسلی اور مذہبی طبقوں یعنی شیعوں، کردوں اور سنیوں کے ساتھ جامع تعلقات رکھتا ہے اور وہ اس سلسلے میں ہر وقت تعاون کے لیے تیار ہے۔

نیچروان بارزانی نے ایسے حالات میں تہران کا سفر کیا جب عراق میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر اور سلیمانیہ اور اربیل میں ایران کے دونوں قونصل خانوں نے گزشتہ چند مہینوں میں وسیع مشاورت کی تاکہ عراقی کردستان اور بغداد کی مرکزی حکومت کے درمیان مزید اختلافات اور غلط فہمیاں پیدا نہ ہوں۔

اور عراق کی سلامتی اور استحکام کو اس ملک کے تمام سیاسی گروہوں کی باہمی شراکت داری اور تعاون سے حل کیا جائے۔

1:55 شام مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top