اہم ترین خبریںلبنان

حزب اللہ کا اسرائیل پر کیتوشا میزائلوں سے حملہ، بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی

شیعیت نیوز: حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کر کے اعلان کیا ہے کہ اس کے جوانوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم اور جنوبی لبنان میں میس الجبل دیہات پر حملے کے جواب میں رامیا فوجی اڈے میں غاصب صیہونی فوج کے جاسوسی کے آلات کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ استقامت کے جوانوں نے شمالی مقبوضہ فلسطین کی الزاعورہ فوجی چھاؤنی میں صیہونی دشمن کے توپخانے اور فوجیوں پر دس کیتوشا میزائلوں سے حملہ کیا ۔

جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں:جنوبی لبنان سے صیہونی فوج کے ٹھکانوں پر میزائلوں کی بارش

شمالی مقبوضہ فلسطین کی کریات شمونہ صیہونی کالونی پر لبنان سے ایک راکٹ فائر کئے جانے کے نتیجے میں بھی صیہونی انتہاپسندوں کو مالی نقصان پہنچا ہے۔

طوفان الاقصی آپریشن کے بعد غزہ پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے جواب میں حزب اللہ لبنان ، شمالی مقبوضہ فلسطین میں صیہونی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد کو الجھائے ہوئے ہے تاکہ غزہ میں استقامت کی مدد کر سکے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی بارہا اعتراف کیا ہے کہ شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کو برتری حاصل ہے اور اس علاقے میں اسرائیلی فوج پھنس کے رہ گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button