اہم ترین خبریںایران

غزہ نے مغربی حکام کے چہرے سے جھوٹی نقاب اتار دی ،صدر مملکت رئیسی

شیعیت نیوز: ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے حکومتی کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں امریکا اور دیگر مغربی ملکوں کی یونیورسٹیوں میں ان دنوں طلبا کی تحریک کے ساتھ جو کچھ ہورہا ہے، اسے انتہائی افسوسناک قرار دیا۔

صدر رئیسی نے امریکا اور یورپ کی یونیورسٹیوں اور اعلی علمی و تحقیقاتی مراکز میں طلبا اور اساتذہ کی بے حرمتی کو قانون، آزادی بیان، آزادی قلم اور انسانی حقوق کے دفاع کے لئے ایک المیے سے تعبیر کیا۔

انھوں نے کہا کہ امریکا اور یورپ کی یونیورسٹیوں اور اعلی تعلیم کے مراکز میں طلبا اور اساتذہ کے خلاف حکومت اور پولیس کے تشدد آمیز اقدامات نے مغربی تمدن کی حقیقت بے نقاب کردی۔

اور اسلامی جمہوریہ ایران کے اس موقف کی حقانیت ثابت کردی کہ مغرب والوں کے انسانی حقوق اور آزادی کے دفاع کے دعوے جھوٹے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:رفح میں 6 لاکھ بچے زخمی، بیمار اور غذائی قلت کا شکار ہیں : یونیسف

صدر ایران ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی نے کہا کہ مغربی حکام نے انسانی حقوق اور آزادی بیان کے دفاع کے جھوٹے نعروں کے پیچھے اپنا استبدادی اور انسانیت مخالفت چہرہ چھپا رکھا تھا لیکن غزہ کے واقعات نے ان کے چہرے سے یہ نقاب ہٹادی۔

انھوں نے کہا کہ آج ہم امریکا اور یورپ میں یونیورسٹیوں کے سمجھدار، باخبر اور بیدار ضمیر طلبا اور اساتذہ کی شرافتمندانہ تحریک کے مقابلے میں انسانی آزادی، حقوق بشر اور قانون کے مخالف جارح حکام کی شرپسندی کا مشاہدہ کررہے ہیں۔

صدر ایران نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم اور امریکی ویورپی حکومتوں کی جانب سے غاصب حکومت کی حمایت کے مقابلے میں امریکا اور یورپ کے یونیورسٹی طلبا اور اساتذہ کی یہ تحریک اور استقامت حقائق کو برملا کرنے اور ظلم و استبداد کی روک تھام میں موثر واقع ہوگی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button