پاکستان

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کا شاہراہ قراقرم اور خضدار حادثات پر افسوس کا اظہار‎

سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان نے شاہرا ہ قراقرم پر مسلسل ٹریفک حادثات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکمرانوں سے ان حادثات کا نوٹس لینے کی تاکید کی ہے۔

شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے شاہراہ قراقرم میں یشوکھل داس کے مقام پر مسافر بس حادثے اور خضدار قومی شاہراہ پر ہونیوالے ریمورٹ کنٹرول دھماکے پر افسوس کا اظہار اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے عالمی یوم صحافت کے موقع پر خضدار میں قومی شاہراہ سلطان ابراہیم خان روڈ پر ریموٹ کنٹرول دھماکے میں خضدار پریس کلب کے صدر محمد صدیق مینگل سمیت تین افرادکے جاں بحق ہونے پر بھی گہرے افسوس اور تشویش کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : طوفان الاقصیٰ نے مغربی دنیا کے لوگوں کو بیدار کر دیا: منامہ کے امام جمعہ

ان کا کہنا تھا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔

قابل ذکر ہے کہ علامہ ساجد نقوی نے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے خاندانوں ، بلوچستان کی صحافتی برادری سے افسوس کا اظہار کیا اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button