پاکستان

سمندری کے علاقہ میں قاری عبدالرحمن 11 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کرکے فرار

سمندری کے علاقہ عثمان پورہ میں ایک اور بدفعلی کا کیس، ملزم قاری عبدالرحمن مدرسے کے 11 سالہ طالب علم کے ساتھ بدفعلی کرکے فرار ہو گیا۔

شیعیت نیوز : سمندری کے علاقہ عثمان پورہ میں ایک اور بدفعلی کا کیس سامنے آ گیا، ملزم قاری عبدالرحمن مدرسے کے 11 سالہ طالب علم کے ساتھ بدفعلی کرکے فرار ہو گیا۔

تھانہ سٹی سمندری میں ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی گئی۔

بچے کے والد محمد اشفاق نے بیان دیا کہ اس کا بیٹا عبداللہ گھر سے بتا کر گیا تھا کہ مجھے قاری عبدالرحمن نے بلایا ہے اس کے گھر جا رہا ہوں۔

رات گئے جب عبداللہ واپس نہ آیا تو تشویش ہوئی اور قاری عبدالرحمن کے گھر چلا گیا۔

جب وہاں پہنچا تو بیٹے کے چیخنے کی آوازیں سنائی دیں، جس پر میں گھر میں داخل ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں : گستاخ اہلبیت ناصبی خالق بھٹی کو گرفتار کرو، ملت تشیع پاکستان کا مطالبہ

دیکھا تو قاری عبدالرحمن بیٹے کے ساتھ بدفعلی کر رہا تھا، اور والد کو دیکھ کر چھت کے ذریعے فرار ہو گیا۔

رہائشیوں نے احتجاج ریکارڈ کروایا کہ یہاں کسی بھی گھر کے بچے محفوظ نہیں، ان درندوں کو لگام ڈالی جائے۔

اسلام کے نام نہاد معلم، اسلام کا نام بدنام کر رہے ہیں، اگرکسی ایک کو نشان عبرت بنایا ہوتا تو کسی اور میں جرات نہ ہوتی۔

بچے کے والد نے مطالبہ کیا کہ ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے، اور باقیوں کے لئے نشان عبرت بنایا جائے، تاکہ کسی اور میں دوبارہ جرات نہ ہو۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button