مقبوضہ فلسطین

صیہونیوں کا مسجد اقصی پر حملہ

آج جمعرات کو سینکڑوں صیہونیوں نے یہودیوں کی عید ’’پسح‘‘کے تیسرے دن کے بہانے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا۔

شیعیت نیوز : آج جمعرات کو سینکڑوں صیہونیوں نے یہودیوں کی عید ’’پسح‘‘کے تیسرے دن کے بہانے سخت حفاظتی اقدامات کے تحت مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر دھاوا بول دیا اور مسجد الاقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہوگئے۔

یہ عید مصر میں فرعون کی غلامی سے آزادی کی مناسبت سے منائی جاتی ہے اور یہ یہودیوں کی اہم ترین عیدوں میں سے ایک ہے۔

شہر قدس کے محکمہ اوقاف نے اعلان کیا ہے کہ اب تک 900 سے زیادہ بنیاد پرست صہیونی آباد کار مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں داخل ہو چکے ہیں۔

اس مسجد کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : نتن یاہو جنگ کے بعد عدالتی کاروائی کے خوف میں مبتلا ہیں، نائب سربراہ حماس

اسرائیلی فوج مسلمانوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک رہی ہے۔

اسی دوران اسرائیل کے ٹی وی چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ ہزاروں آباد کار آج بیت المقدس پہنچنے والے ہیں۔

غزہ سے اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کے لیے دیوار مقدس کےپاس دعائیں مانگی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button