پاکستان کی اہم خبریں
خیبر پختونخواہ میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص جان بحق، دو زخمی ہوگئے

شیعیت نیوز: شمال مغربی پاکستان کے شورش زدہ صوبے خیبر پختونخوا میں بارودی سرنگ پھٹنے کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جب کہ دو زخمی ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ان نوجوانوں میں سے ایک نے "درہ تیرہ ” کے نام سے مشہور علاقے میں کھمبیوں کی تلاش کے دوران مائن پر قدم رکھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر کا دورہ شیعہ سنی مسلمانوں کیلیے باعث مسرت اور تاریخی ثابت ہو گا، حسن عارف
جس کے نتیجے میں دھماکہ ہوا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ دوسرا شخص شدید زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا۔
اس کے علاوہ اس دھماکے میں شدید زخمی ہونے والا ایک 16 سالہ نوجوان ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
واضح رہے کہ درّہ تیرہ کا علاقہ افغان سرحد کے قریب ہونے کی وجہ سے بارودی سرنگوں سے بھرا ہوا ہے۔