پاکستان

ناگہانی آفات سے نمنٹے کے لئے پیشگی اقدامات کئے جائیں، علامہ ساجد علی نقوی

سربراہ شیعہ علماء کونسل نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سمیت مالی و جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شیعیت نیوز : سربراہ شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے حالیہ بارشوں کی صورتحال پر اظہار تشویش اور مالی و جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا۔

کہا کہ ناگہانی آفات سے نمٹنے کےلئے جو پیشگی اقدامات اٹھائے جانے چاہئیں وہ نہیں اٹھائے جاتے، موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی کے باوجود اور جدید سسٹم و ٹیکنالوجی کی وارننگ کے باوجود بار بار شہروں میں کاروبار زندگی مفلوج ہو جانا یا گوادر جیسے شہروں کا پھر سے ڈوب جانا لمحہ فکریہ ہے۔

انہوں نے کہا: موسمیاتی تبدیلیوں کی آگاہی کے باوجود بڑے شہروں میں انتظامی وہنگامی حالات سے نمٹنے کےلئے انتظامات ناکافی ہیں۔

کراچی، لاہور، راولپنڈی،پشاور ، کوئٹہ سمیت تمام شہروں کا ازسرنو انتظامی جائزہ لے کر پیشگی اقدامات اٹھائے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں : ایرانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سربراہ کے معاون خصوصی سے ملاقات

علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا: احتیاطی تدابیر و اقدامات سے نقصانات کو کم سے کم کیا جا سکتا ہے۔

درست ہے کہ شدید بارشیں یا دیگر ناگہانی آفات قدرت کی طرف سے آتی ہیں البتہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ لوکل انتظامیہ کے بھی فرائض میں شامل ہے کہ وہ پیشگی انتظامات کریں۔

 

متعلقہ مضامین

Back to top button