اہم ترین خبریںمقبوضہ فلسطین

غزہ پر صیہونی حملے، شہدا کی تعداد 33000 سے زائد

شیعیت نیوز: غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں بتیس شہیدوں کے جنازے اسپتالوں میں لائے گئے۔

اس رپورٹ کے مطابق اس مدت میں صیہونی حملوں میں زخمی ہونے والے سینتالیس فلسطینی بھی اسپتال پہنچائے گئے۔

فلسطین کے محکمہ صحت کے مطابق شہدائے غزہ کی تعداد بڑھ کر تینتیس ہزار دو سو سات اور زخمیوں کی تعداد پچھتر ہزار نو سو تینتیس ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکہ غزہ میں صیہونی حکومت کی نسل کشی کا حامی

سر زمین فلسطین پر ناجائز طور پر قابض غاصب صیہونی حکومت نے گزشتہ چھے مہینے کے دوران اپنی وحشیانہ جارحیت میں، جنگی اور انسانیت کے خلاف جرائم، عام شہریوں کے قتل عام اور نسل کشی کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے۔

ایک لاکھ دس ہزار کے قریب عام شہریوں کو شہید اور زخمی کیا جن میں ستر فیصد سے زیادہ خواتین اور بچے ہیں لیکن اب تک اپنا کوئی بھی ہدف پورا نہیں کرسکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button