اہم ترین خبریںعراقمقبوضہ فلسطین

مقبوضہ فلسطین میں صہیونی تنصیبات پر عراقی مقاومت کے حملے

شیعیت نیوز:عراقی مقاومت نے گزشتہ روز کئی مرتبہ مقبوضہ فلسطین میں صہیونی اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔

اتوار کے دن مقاومت اسلامی عراق نے مقبوضہ گولان میں ڈرون حملہ کیا جس میں صہیونی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

تنظیم کے مطابق مقبوضہ گولان میں یردون نامی ایک اڈے پر ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، یمن

دوسری جانب سے صہیونی حکومت کو گزشتہ کئی مہینوں کے دوران طوفان الاقصی کی وجہ سے شدید اقتصادی نقصان کا انکشاف کیا گیا ہے۔

اسرائیلی معیشت کے بارے میں جاری ہونے والی ایک رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ چھے مہینوں کے دوران اسرائیل کی معیشت کو 56 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button