فلسطینی، اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں، علامہ ظفر عباس

02 اپریل, 2024 22:04

شیعیت نیوز : مجلس وحدت المسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے بلوچستان کے عوام سے جمعتہ الوداع کو فلسطینی عوام کی حمایت میں بھرپور انداز میں یوم القدس منانے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ سات اکتوبر 2023 سے فلسطین کے مظلوم عوام پر غاصب اسرائیل ظلم ڈھا رہا ہے۔

انکی رہائشگاہ، اسکول، مساجد اور ہسپتالوں پر بم برسا رہا ہے۔

جس میں ہزاروں فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

علامہ ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اس وقت فلسطین بلخصوص غزہ میں قحط ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سویڈن میں قرآن کی بیحرمتی کرنے والا ملعون مردہ حالت میں پایا گیا

بھوکے پیاسے فلسطینی عوام صہیونی ظالم اور غاصب اسرائیل کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔

ایم ڈبلیو ایم رہنماء نے بلوچستان بھر کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے حق میں آواز اٹھائی جائے۔

اس سال بھرپور اندار میں رمضان المبارک کے آخری جمعتہ الوداع کو فلسطینیوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے بھرپور ریلیاں نکالی جائیں۔

12:08 صبح مارچ 8, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top