پاکستان

پاکستان، فقہ جعفریہ کے مطابق امسال فطرہ کی رقم 400 روپے ہے

شیعیت نیوز: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کی طرف سے فطرہ کی رقم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

فقہ جعفریہ کے مطابق زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے اہل ایمان 400 روپے اور زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے 1050 روپے فی کس کے حساب سے فطرہ ادا کریں۔

زیادہ تر گندم استعمال کرنیوالے افراد تین کلو گندم فی کس یا اس کی مقامی قیمت بطور فطرہ ادا کریں۔

جس کی اوسط قیمت تقریباً 400 روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایم ڈیبلیو ایم کی قرار داد پر یوم القدس سرکاری سطح پرمنانے کا فیصلہ پاکستانیوں کے جزبات کی ترجمانی ہے،علامہ احمد اقبال رضوی

جبکہ زیادہ تر چاول استعمال کرنیوالے تین کلو چاول فی کس یا اس کی مقامی قیمت ادا کریں۔

جو کہ اوسط قیمت تقریباً 1050 روپے بنتی ہے۔

واضح رہے کہ عید الفطر کی رات گھر کے تمام افراد حتیٰ کہ نومولود بچے کا فطرہ دینا بھی واجب ہے۔

زکوٰة فطرہ کا استحقاق وہ شخص رکھتا ہے جس کے پاس اپنے اور اپنے اہل و عیال کیلئے سال بھر اخراجات نہ ہوں اور اس کا کوئی روزگار بھی نہ ہو جس کے ذریعے وہ اپنے اہل و عیال کا سال بھر خرچہ پورا کر سکے جبکہ خود مستحق شخص پر فطرہ واجب نہیں ہے، نیز فطرہ کے مستحق وہی افراد ہیں جو زکوٰة کے مستحق ہیں۔

فطرہ چاند دیکھ کر واجب کی نیت سے بھی دیا جا سکتا ہے۔

دوسری صورت میں تمام مجتہدین کا متفقہ فتویٰ ہے کہ آپ عید کا چاند دیکھنے سے پہلے ماہ مبارک کی کسی بھی تاریخ میں فطرانہ دے سکتے ہیں۔ اور چاند دیکھ کر اس کا حساب کر سکتے ہیں۔ تاکہ مستحق افراد عید کی خوشیوں کیلئے سامان خرید سکیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button