پاکستان

رمضان قرآن کا مہینہ ہے اور قرآن مظلومین کی حمایت کا حکم دیتا ہے، صابر ابو مریم

ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس میں سربراہ فلسطین فاؤنڈیشن ڈاکٹر صابر ابو مریم کی شرکت اور اہم خطاب

شیعیت نیوز : ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام فلسطین کانفرنس کا انعقاد ہوا۔

کانفرنس میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری بھی شریک ہوئے۔

کانفرنس میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم کا کہنا تھا کہ میں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ایم ڈبلیو ایم کی قیادت کو جنہوں نے ہر فورم پر فلسطین کے مسئلے کو اجاگر کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک قرآن کا مہینہ ہے، اور قرآن ہمیں مختلف آیات میں بار بار مستضعفین کی حمایت کا حکم دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ الشفاء  ہسپتال میں نہتے لوگوں پر حملہ کرنا، کس انسانی حقوق کی کتاب میں لکھا ہے؟

یہ بھی پڑھیں : فلسطینی پاکستان کو اپنی امیدوں کا محور سمجھتے ہیں، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس

مزید انہوں نے کہا کہ اسرائیلی دہشتگردی اور مظالم کے پیچھے شیطان بزرگ امریکہ ہے۔

ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کہا کہ ضروری ہے کہ اہل غزہ کی حمایت کیلئے ہم سب بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

آخری جمعۃ المبارک کو یادگار انداز میں منائیں، دنیا کو باور کرائیں کہ ہم فلسطینیوں کو نہیں بھولے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button