ایران

جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات

شیعیت نیوز: جہاد اسلامی فلسطین کے سربراہ زیاد نخالہ اس وقت سیاسی دورے پر ایران میں موجود ہیں جہاں انہوں نے کچھ دیر پہلے ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی جارحیت پر گفتگو کی۔

اس سے پہلے زیاد نخالہ نے رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای، صدر آیت اللہ رئیسی، ایرانی مسلح افواج کے سربراہ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقات کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حماس سربراہ ‘اسماعیل ہنیہ’ کی جہاد اسلامی کے سربراہ سے ملاقات

دوسری جانب فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں، تہران میں حماس اور جہاد اسلامی کے سربراہوں اسماعیل ہانیہ اور زیاد النخالہ کی ملاقات کی خبردی ہے۔

اور کہا ہے کہ فریقین نے غزہ اور علاقے میں رونما ہونے والی صورتحال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button