پاکستان

آئی ایس او لاہور کا کل بروز جمعہ "یوم آگاہی مسئلہ قدس” منانے کا اعلان

آئی ایس او پاکستان لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ کو تمام مراکز جمعہ و جامعات میں مسئلہ قدس کی آگاہی کے لئے انفارمیشن ڈیسک لگائے جائیں گے۔

شیعیت نیوز : آئی ایس او پاکستان لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کل بروز جمعہ تمام مراکز جمعہ کے باہر قدس ڈیسک لگائے جائیں گے۔

لاہور بھر کے جامعات میں بھی قدس آگاہی ڈیسک لگائے جائیں گے اور امن واک بھی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ امن واک کا عمل اس چیز کی ترجمانی کرتا ہے کہ ہم بطور طالب علم غزہ میں امن کے اور جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے ہمیں فلسطینی بھائیوں کے سامنے شرمندہ کیا ہے، پاکستان سے بھرپور عملی امداد جانی چاہئیے تھی۔

یہ بھی پڑھیں : غزہ پر آسمانی امداد، فضاء سے مدد اور زمین پر قتل

افسوس کہ ہمارے حکمران ایمان کے اس درجے سے بھی محروم ہیں کہ زبان سے ہی فلسطینیوں کے حق میں آواز اٹھاتے۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ آج کی کربلا ہے، مگر افسوس کہ زیادہ تر مسلمان ممالک وقت کے یزید کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے جمعہ الوداع کو یوم القدس کے موقع پر پوری مسلم امہ کو دعوت دی کہ ہمارے شانہ بشانہ کھڑے ہوکر فلسطینی بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button