ایران

ایرانی ایئر فورس کمانڈر کا خلیج فارس کے ایرانی جزائر کا دورہ

شیعیت نیوز: ایرانی فضائیہ کے کمانڈر صباحی فرد نے ملک کے جنوب مشرقی علاقوں اور جزائر ابوموسی اور تنب بزرگ کا دورہ کرتے ہوئے کمانڈروں اور فوج کے جوانوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج کی دفاعی تیاری اور ہتھیاروں کی صلاحیت اسلامی جمہوریہ ایران کے دشمنوں کے خلاف ایک مضبوط طاقت ہے جو جدید تقاضوں کے مطابق پیش رفت کی جانب گامزن ہے۔

ایرانی فضائیہ کے کمانڈر نے کہا کہ ایران کی عزت اور سربلندی کا دارومدار رہبر معظم انقلاب (مدظلہ العالی) کی دانشمندانہ سفارشات پر عمل کرنے اور عسکری صلاحیت کی بہتری پر ہے۔

امیر صباحی فرد نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عسکری میدان میں مضبوط ہونا ملک کی دفاعی قوت اور بین الاقوامی سطح پر قبولیت میں اضافہ کرتا ہے، مزید کہا کہ آٹھ سالہ جنگ (دفاع مقدس) کے تجربے سے ہمیں زمانے کے حالات کے مطابق صلاحیتوں میں اضافے کی ضرورت کا درس ملا۔

یہ بھی پڑھیں:رہبر انقلاب اسلامی سے فارسی شاعروں اور ادیبوں کی ملاقات

ٹیکنالوجی میں پیش رفت کا مطلب یہ ہے کہ بیرونی ممالک پر انحصار ختم کرکے ہم اسلامی ایران کی طاقت میں اضافہ کریں تاکہ غیر ملکی ہمارے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کر سکیں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تمام تر عسکری ترقی کے باوجود دشمنوں کی سازشوں اور چالوں کو نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔

بالخصوص نرم جنگ اور سوشل میڈیا کے میدان میں دشمنوں کی تفرقہ بازی اور انتشار پھیلانے کی کاروائیوں کا سدباب کرنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button