آئی ایس او پاکستان بھر میں 200سے زائد مقامات پر القدس ریلیاں نکالے گی،مرکزی جنرل سیکرٹری
شیعیت نیوز: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں تنظیم کے صدر حسن عارف کے زیرِصدات اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عالمی یوم القدس کے موقع پر پاکستان بھر میں یوم القدس کے حوالے سے جاری تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی جنرل سیکرٹری معمر نقوی کا کہنا تھا کہ آئی ایس او عالمی یوم القدس جمعتہ الوداع 25 رمضان کے موقع پر پاکستان بھر میں 200 سے زائد مقامات پر القدس ریلیوں کا اہتمام کرے گی۔
دنیا کی تیسری بڑی ریلی القدس یعنی حمایت فلسطین ریلی کے انعقاد کروانے کا اعزاز آئی ایس او پاکستان کو حاصل ہے اور ان شاء اللہ یہ اعزاز پاکستان کو حاصل رہے گا۔
ملک بھر کی اہم ریلیوں سے آئی ایس او کے مرکزی رہنما خطاب کریں گے۔
لاہور میں جامع مسجد صاحب الزمان اسلامپورہ تا پنجاب اسمبلی ہال تک ریلی منعقد کی جائے گی جس میں بچوں عورتوں سمیت ہزاروں افراد مستضعفین جہان کیلئے صدائے احتجاج بلند کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او کے تحت لاہور میں تحریک آزادی القدس ریلی نکالی گئی
کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی ریلی سے مرکزی صدر آئی ایس او حسن عارف خطاب کریں گے
مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ یوم القدس ان شا ء اللہ روز مبین ثابت ہوگا۔
آئی ایس او پاکستان، دنیا میں جہاں بھی مستضعفین ہیں کی حامی اور ظالمین کی خلاف برسرپیکار رہی ہے۔
یوم القدس صرف مسلمانوں کے قبلہ اول فلسطین کی آزادی تک محدود نہیں بلکہ یہ تمام مظلومینِ جہاں سے اظہار یکجہتی اور ان پر ہونیوالے مظالم کیخلاف صدا احتجاج بلند کرنے کا دن ہے۔
تمام محکوم قوموں کی آزادی القدس کی آزادی سے منسلک ہے۔







