اہم ترین خبریںپاکستان

لاپتہ شیعہ عزادار فدا عباس زیدی ایک ماہ بعد بازیاب

ورثا نے مطالبہ کیا تھا کہ  فدا عباس زیدی محب وطن پاکستانی ہے اس نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو ملک میں قانون اور آئین موجود ہیں  ۔ہم پاکستان میں قانون کی پاسداری چاہتے ہیں ۔اگر کوئی جرم کیا ہےتو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

شیعیت نیوز: شیعہ عزاداروں کی جبری گمشدگی کا سلسلہ ایک دہائی سے جاری ہے

ایک ماہ قبل لاپتہ ہونے والے شیعہ عزادار فدا عباس زیدی بازیاب ہوگئے وہ 21 فروی کو اسلام آباد سے جبری طور پر لاپتہ کئے گئے تھے۔

ورثا نے مطالبہ کیا تھا کہ  فدا عباس زیدی محب وطن پاکستانی ہے اس نے اگر کوئی جرم کیا ہے تو ملک میں قانون اور آئین موجود ہیں  ۔ہم پاکستان میں قانون کی پاسداری چاہتے ہیں ۔اگر کوئی جرم کیا ہےتو عدالت میں پیش کیا جائے ۔

یاد رہے پاکستان می شیعہ عزاداروں کی جبری جبری گمشدگیوں کا سلسلہ  ایک دہائی سے جاری ہے جس میں اب تک متعدد افراد کو لاپتہ کیا جاچکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شیعہ نوجوانوں کی جبری گمشدگیاں نا رک سکیں، ایک ہفتے میں مزید 3عزادار لاپتہ

لاپتہ افراد کا معاملہ پاکستان میں حساس ترین معاملات میں سے ایک ہے

۔ سرکاری اعدادوشمار کے مطابق ملک میں اس وقت 1500 ایسے افراد ہیں جنھیں جبری طور پر لاپتہ کیا گیا ہے۔

ان میں مشتبہ سنّی جہادی، قوم پرست کارکن اور فوج اور اسٹیبلشمنٹ کے ناقدین بھی شامل ہیں۔

لاپتہ ہونے والے شیعہ افراد میں سے کچھ واپس بھی آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button