جینیوا، ایران ترک اسلحہ کمیشن کا سربراہ بن گيا

21 مارچ, 2024 11:49

شیعیت نیوز: جینیوا میں ایران کے سفیر اور نمائندے نے بتایا ہے کہ ایران، ترک اسلحہ کمیشن کا سربراہ بن گيا ہے۔

جینیوا میں ایران کے سفیر اور نمائندے علی بحرینی نے بتایا ہے کہ پیر کے روز سے جینیوا میں ترک اسلحہ کانفرنس کی سربراہی ایران کر رہا ہے۔

ایران کی صدارت 4 ہفتوں تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں:اسلامی ملکوں کے سربراہوں کے نام صدر ابراہیم رئیسی کا پیغام

ایران اپنی صدارت کے دور میں خاص طور پر ترک اسلحہ کے سلسلے میں پینل کی تشکیل کا ارادہ رکھتا ہے۔

جس کے دوران کئی موضوعات کا جائزہ لیا جائے گا جس میں سب سے اہم عام تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں سے خالی مشرق وسطی کے چیلنجوں کا جائزہ لینا ہے۔

یہ کانفرنس ترک اسلحہ کے سلسلے میں اقوام متحدہ کی سب سے اہم کانفرنس ہے۔

3:17 صبح مارچ 11, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔