ایرانپاکستان کی اہم خبریں

تہران میں پاکستان کے سفیر کی طرف سے نوروز کی مبارک باد

تہران میں پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے عید نوروز کی مناسبت سے ایرانی قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

 شیعیت نیوز : تہران میں متعین پاکستان کے سفیر محمد مدثر ٹیپو نے نوروز اور نئے ہجری شمسی سال کی آمد پر ایرانی قوم کو مبارک باد دی ہے۔

پاکستانی سفیر نے یہ مبارک باد ایک ویڈیو پیغام کے ذریعہ دی ہے۔

محمد مدثر ٹیپو نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ایران کی تاریخ اور ثقافت میں نوروز کو بے حد اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایس او پاکستان 23مارچ کو یوم قرار داد پاکستان و فلسطین کے عنوان سے منائے گی

انہوں نے کہا کہ عید نوروز پر ایرانی قوم کو تہہ دل سے مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا کرتا ہوں ہو کہ نوروز ہم سب کے لئے، امن، آسائش و خوشیوں کا باعث ہو۔

ایران میں پاکستان کے سفیر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ نوروز کا جشن ہزاروں سال سے منایا جاتا رہا ہے۔

اسے مختلف قومیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ امن و اتحاد کے ساتھ منایا جانے والا جشن قرار دیتی ہيں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button