پاکستان

آئی ایس او پاکستان لاہور کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کا دوسرا اجلاس

آئی ایس او پاکستان لاہور کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کا دوسرا اجلاس آج آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔

شیعیت نیوز : آئی ایس او پاکستان لاہور کے زیر اہتمام تحریک آزادی القدس کا دوسرا اجلاس آج آئی ایس او کے مرکزی سیکرٹریٹ لاہور میں منعقد ہوا۔

اجلاس کی صدارت آئی ایس او لاہور کے صدر زریت عباس نے کی۔

اجلاس میں مجلس وحدت المسلمین،  ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ، مکتب اہلیبیت فورم، دعا کمیٹی لاہور، امامیہ آرگنائزیشن لاہور، اور مختلف تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔

زریت عباس کا کہنا تھا کہ آئی ایس او پاکستان اس وقت سے یوم القدس کو بھرپور شعور کے ساتھ منا رہی ہے جب سے امام خمینی نے جمعہ الوداع کو قدس سے منسوب کیا۔

یہ بھی پڑھیں : تکفیری دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کا دورہ سعودیہ عرب

ان کا کہنا تھا کہ قدس کا مسئلہ مسلمانوں کی غیرت کے ساتھ منسلک ہے اور ہم اس پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ شیعہ سنی کا مسئلہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، اور ہم فلسطین کے مسئلے میں پوری امت کو شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی دعوت دیتے ہیں۔

اجلاس میں 23 مارچ کو یوم قرارداد پاکستان و فلسطین کی مناسبت سے منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

23 مارچ کو لاہور میں قرارداد پاکستان و فلسطین کانفرنس کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، جس میں مختلف طبقات کے قائدین خطاب کریں گے۔

 

 

متعلقہ مضامین

Back to top button