دنیا

نیٹو افواج کو روس کا انتباہ

ویانا میں روس کے نمائندے نے کہا ہے کہ مغرب کی جانب سے نیٹو افواج کو یوکرین روانہ کئے جانے کی صورت میں روس ہر قسم کی صورت حال کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل آمادہ ہے۔

شیعیت نیوز : واشنگٹن اور برسلز میں جنگی منصوبہ سازوں کو یہ جان لینا چاہئے کہ نیٹو افواج کو یوکرین روانہ کرنے کا اگر وہ فیصلہ کرتے ہیں تو ماسکو اسے جنگ میں مداخلت اور روسی فوجی توانائی کا اندازہ لگایاجانا سمجھے گا اور وہ اس کا مقابلہ کرنے کے لئے مکمل تیار ہے۔

انھوں نے کہا کہ یوکرین جنگ میں مغرب کی مداخلت کا عمل جوہری طاقتوں کے درمیان جنگ پر منتج ہو سکتا ہے۔

جس کے بھیانک نتائج برآمد ہوں گےاور جس کا ذمہ دار بھی خود مغرب ہو گا۔ انھوں نے تاکید کی کہ روس، بحران یوکرین کے حل کے لئے تیار ہے۔

دوسری جانب یورپی اتحاد کے چیئرمین ملک کی حیثیت سے بلجیئم نے اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کے ستائيس ملکوں کے سفیروں نے سن دو ہزار چوبیس میں یوکرین کی پانچ ارب یورو کی فوجی مدد کرنے سے اتفاق کیا ہے۔

یورپی یونین میں بلجیئم کے نمائندہ دفتر نے اپنے ایکس پیج پر لکھا ہے کہ یورپ، یوکرین کی فوجی امداد اور ضرورت کے ہتھیار فراہم کرتا رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ایران ابراہیم رئیسی کا اہم خطاب

اپنے مغربی اتحادیوں کے ہمراہ یورپی یونین، یوکرین میں روسی فوجی پیش قدمی روکنا چاہتی ہے۔

اس کام کے ذریعے وہ اپنے لئے بڑھتا خطرہ بھی ختم کرنا چاہتی ہے۔

اس یونین نے مارچ دو ہزار تئيس میں بارہ ماہ کے اندر یوکرین کو توپ کے دس لاکھ گولے فراہم کرنے کا منصوبہ شروع کیا ہے۔

اب ایک سال پورا ہونے پر وہ یوکرین کو اب تک پانچ لاکھ گولے ہی فراہم کر سکی ہے۔

اس وقت یوکرین کی بنیادی ترین ضرورت توپ کے گولے ہیں جو روسی فوج کا مقابلہ کرنے میں محاذ جنگ پر استعمال ہونے کی بنا پر ختم ہوتے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button