مقبوضہ فلسطین

امریکہ اور اسرائيل کے درمیان اختلافات ڈرامہ ہے : جہاد اسلامی

جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے امریکہ اور اسرائيل کے درمیان اختلافات کو دکھاوا قرار دیا ہے۔

شیعیت نیوز : جہاد اسلامی فلسطین کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل محمد الہندی نے کہا ہے کہ امریکہ، جنگ غزہ کے آغاز سے ہی صیہونی جرائم میں شریک رہا ہے۔

وہ کانگریس کے جواز کے بغیرہی اسرائیل کے ساتھ ہتھیاروں کا سمجھوتہ اور اسے مسلسل ہتھیار فراہم کرتا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اسرائیل چاہتا ہے کہ بغیر کچھ کئے اس کے قیدی رہا ہو جائیں۔

محمد الہندی نے کہا کہ امریکہ، جنگ بندی نہیں چاہتا اور صیہونی حکومت، امریکی حمایت سے غزہ کے شمالی علاقے کو جنوبی علاقے سے جدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : صدر ایران ابراہیم رئیسی کا اہم خطاب

انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت، غزہ میں حائل علاقہ بنا کر غزہ کا رقبہ چھوٹا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس سے قبل تحریک حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے اعلان کیا تھا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی بند کرانے کے لئے امریکی حکومت کو عملی اقدامات کرنا ہوں گے۔

تاکہ غزہ میں قحط و بھوک مری اور شدید ترین انسانی المیہ کو روکا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button