مقبوضہ فلسطین

امریکہ نے غزہ میں جنگبندی کیلئے نئی تجاویز پیش کر دیں

اپنے ایک بیان میں موسیٰ ابو مرزوق کا کہنا تھا کہ فی الحال حماس کے وفد کے دورہ قاھرہ کا کوئی امکان نہیں ہے۔

شیعیت نیوز : مصر نے حماس کو ایک پیغام بھیجتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حماس کے اراکین قاھرہ کا دورہ کریں۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ مصر کا ارادہ ہے کہ حماس کو امریکہ کی نئی تجاویز پیش کریں اس لئے اس تحریک کے وفد کی عنقریب قاھرہ آمد کا امکان ہے۔

مصری ذرائع کا کہنا ہے کہ قاھرہ کی کوشش ہے کہ ماہ مبارک رمضان کو جنگ بندی کے معاہدے کے حصول کے ایک بہترین موقع کے طور پر استعمال کرے تا کہ غزہ کی پٹی کے باشندے اپنی صورت حال کو بہتر بنا سکیں۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کے خواتین کمیشن سے اسرائیل کو نکالے جانے پر زور

دوسری جانب حماس رہنماء "موسی ابو مرزوق” نے العربی الجدید سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فی الحال حماس کے وفد کے دورہ قاھرہ کا کوئی امکان نہیں ہے۔

لیکن اس کے باوجود مذاکرات تک پہنچنے کے مواقع موجود ہیں۔

ایک اور مصری سورس نے کہا کہ امریکی تجویز میں وسیع جنگ بندی موجود نہیں بلکہ خطے میں بڑھتے ہوئے جنگ کے خطرات میں کمی کا منصوبہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button