پاکستان

کوئٹہ، ماہ مبارک رمضان کی آمد، محافل تلاوت قرآن پاک کا آغاز

شیعیت نیوز: ماہ مبارک رمضان کی آمد کے ساتھ ہی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے مختلف مساجد و امامبارگاہوں اور دینی مراکز میں محفل ترتیل قرآن پاک کے سلسلے کا آغاز ہو گیا ہے۔

بعض مساجد و امامبارگاہوں میں نماز ظہر کے بعد، جبکہ بعض مقامات پر نماز مغربین اور افطار کے بعد محفل تلاوت قرآن پاک کا انعقاد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:دنیاوی تعلیمات کے ساتھ دینی تعلیم کا حصول نہایت ضروری ہے، علامہ رضی جعفر

اس سے قبل بھی ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر ان مقامات پر تلاوت کے سلسلے کا آغاز کیا جاتا رہا ہے جو عید الفطر تک جاری ہوتا ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر محفل ختم قرآن کا بھی انعقاد کیا جاتا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button