ایران

انسانی حقوق کے دعویداروں پر تنقید، فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر نے فلسطین کے تعلق سے انسانی حقوق کے نام نہاد دعویداروں کے رویئے پر سخت تنقید کی ہے۔

شیعیت نیوز : فوجی امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر امیر حاتمی نے غزہ میں صیہونی حکومت کے انسانیت سوز جنگی جرائم پر انسانی حقوق کے دفاع کے دعویداروں کے طرزعمل کی سخت مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے انسانی حقوق کا دعویٰ کرنے والے ممالک سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قراردادوں کو ڈھٹائی کے ساتھ ویٹو کر رہے ہیں۔

بریگیڈیئر جنرل امیر حاتمی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ علاقائی اور بین الاقوامی حالات کا جائزہ لینے سے ہم اس حتمی نتیجے اور یقین پر پہنچے ہیں کہ آج کی دنیا میں ظالم اور جابر طاقتیں صرف طاقت کی زبان ہی سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے دہشتگرد فوجیوں کا آنروا کے کارکنوں پر تشدد

بریگيڈیئر جنرل امیر حاتمی کا کہنا تھا کہ اسلامی انقلاب کی بدولت ہماری فضائيہ نے ترقی کی منزلیں طے کی ہیں اور پابندیوں کو ناکام بنایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج ہم پوری جرات کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ہم فضائي دفاع کے میدان میں مطلوبہ مقام پر پہنچ گئے ہیں۔

عسکری امور میں رہبر انقلاب اسلامی کے مشیر کا کہنا تھا کہ آج ہماری فضائيہ نائٹ وژن کے آلات، طویل فاصلے تک مار کرنے والے جدید میزائلوں سے لیس ہے جو فضائی دفاع کی اہم ترین ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button